آ ج20فروری بروزمنگل ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا 

کشمیر ، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہاراور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ۔

اسلام آباد
 اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش۔

بلوچستان 
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

پنجاب 
 راولپنڈی، اٹک، جہلم،گجرات،سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے۔مری ،گلیات اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش / برفباری اور ژالہ باری کا امکان۔

سندھ 
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ 
 ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان 
 گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری کا امکان۔

کشمیر
کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
خیبر پختونخوا ،کشمیر،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش : خیبرپختونخوا: چراٹ 78، دیر (بالائی 56 اور زیریں 20)، سیدو شریف 40، پاراچنار 37، کالام 36، پتن 34، کاکول 33، بالاکوٹ، دروش 32، مردان 25، چترال 23، پشاور19 اور ایئرپورٹ 16 )، باچا خان ایئرپورٹ 18، میرکھانی 14،کشمیر: راولاکوٹ 69، مظفر آباد (سٹی 68 اور ایئرپورٹ 54)، کوٹلی 47، گڑھی دوپٹہ63،پنجاب: مری 35، اسلام آباد (سٹی 27، ایئر پورٹ، گولڑہ 26، سید پور 24، بوکرا 15)، راولپنڈی (شمس آباد 27، کچہری 21، چکلالہ 15)، منگلا 12، جہلم 10، اٹک، منڈی بہاؤالدین 07، سیالکوٹ (05) اور سٹی 04)، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، چکوال01 ،گلگت بلتستان: سکردو 32، چلاس 25، استور 19، بونجی 10، بگروٹ 09، گلگت 07، گوپس میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
برفباری(انچ):کالام 16.5، دروش 12، مالم جبہ 08، چترال 7.6، میرکھانی 06، دیر 2.5، بگروٹ 1.2، مری میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی09، کا لام منفی 08 ،استور،گوپس،مالم جبہ منفی05،اسکردو اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے