آج ضلع کے دشمن ہمارے ضلع سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں تلہ گنگ شہر بوسیدہ پائپ لائنوں کی وجہ سے سیوریج مکس پانی پی رہا ہے
اگر عوام نے موقع دیا تو سب سے پہلے بوسیدہ پائپ لائنوں کی جگہ نئی لائن بچھا کر عوام کو صاف پانی کی سہولت میسر کروں گا
میرا انتخابی نشان نلکا ہے اس لیے اس نلکے سے شہر کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے
تلہ گنگ(بلال شیخ سے)تلہ گنگ شہر کی ایک لاکھ آبادی گندہ پانی پی رہی ہے ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار حلقہ این اے59ملک محمد آصف آف ڈھرنال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ شہر بوسیدہ پائپ لائنوں کی وجہ سے سیوریج مکس پانی پی رہا ہے اگر عوام نے موقع دیا تو سب سے پہلے بوسیدہ پائپ لائنوں کی جگہ نئی لائن بچھا کر عوام کو صاف پانی کی سہولت میسر کروں گا۔کیونکہ میرا انتخابی نشان نلکا ہے اس لیے اس نلکے سے شہر کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل کالج ، میڈیکل کالج ، یونیورسٹی اور اسپورٹس سٹی بھی میرے منشور میں شامل ہے۔زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے سمال ڈیمز کی تعمیر میری ترجیحات میں شامل ہے میں نے تھر کے صحرا میں اپنی مدد سے پندرہ نلکے لگوا کر دیے جہاں پر انسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ضلع مکمل فعال کرنے کے لیے ضلعی کمپلیکس کی بلڈنگ کے لیے فنڈز کا اجراء میری سب سے اہم ترجیح ہے آج ضلع کے دشمن ہمارے ضلع سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔پریس کلب کے لیے خصوصی فنڈز جاری کروں گا۔بے روزگار نوجوانوں کو بلا سود قرضے دلوا کر ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کروں گا۔ عوام اپنے بچوں کی بہتری کے لیے آٹھ فروری کو نلکے پر مہر لگائیں اور مجھے کامیاب کریں انشاء اللہ عوام کی خدمت جاری رکھوں گا

