کراچی (ویب ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ آڈیو میں مصطفیٰ کمال کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ہماری ضرورت نہیں، ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے مکمل تعداد ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہماری مسلم لیگ (ن) سے ملاقات ہوئی تھی، جب ہم وہاں گئے توایسا لگتا تھا کہ انہیں ہماری ضرورت نہیں ہے۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مطابق پیپلز
مزیدپڑھیں:نئے قرضے لینے کی تیاری، آئی ایم ایف کی 26 شرائط میں سے 25 پر عملدرآمد مکمل
پارٹی کہہ رہی ہے کہ ایم کیو ایم کا 100 فیصد مینڈیٹ جعلی ہے، ہمیں حکومت میں ان کی ضرورت نہیں۔ رابطہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کل اگر کوئی ہماری بات نہیں سنتا تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ حکومت بنانے والی جماعتوں کو ہماری ضرورت نہیں۔ آج نیوز نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ویڈیو اصلی ہے یا جعلی۔ واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کا فارمولہ طے پا گیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے ساتھ کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا حالانکہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لیا تھا۔اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کے اقتدار کی تقسیم کے فارمولے پر بات چیت جاری ہے لیکن پیپلز پارٹی کی رائے ہے کہ ہمیں ایم کیو ایم کو حکومت میں اکٹھا نہیں کرنا چاہیے۔