بسمہ معروف سمیت دو کھلاڑی زخمی

کراچی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جہاں خواتین کھلاڑی شریک ہیں، انہی میں سے دو پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کارحادثے میں زخمی ہوئی ہیں، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کھلاڑیوں‌کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے

اور خطرے کی کوئی بات نہیں،دونوں خواتین کھلاڑی بسمہ اور فاطمہ کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں جمعہ کی رات کو ایک کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی

دونوں کھلاڑی جمعے کی شب کراچی میں مقیم ایک ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کی غرض سے ہوٹل سے نکلی تھیں کہ یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر کھلاڑی محفوظ رہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے