بیوی اور چار معصوم بچوں کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا

چکوال میں معاشی تنگدستی اور کاروبار میں نقصان کے باعث ایک شہری شفقت سلیم نے اپنی بیوی اور چار معصوم بچوں کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا اور خود کو گولی مار کر اپنی جان بھی لے لی مزید جانتے ہیں ۔ تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ مزدلفہ ٹاؤن میں صبح سویرے شفقت نامی شہری نے ون فائیو پولیس کو کال کی اور کہا کہ اس نے اپنی بیوی سمیت دو بچوں اور دو بچیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے

شفقت سلیم نے ون فائیو عملہ کو اپنے گھر کا ایڈریس بتایا قبل اس کے کہ پولیس شفقت سلیم تک پہنچتی اس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے ابتدائی تفتیش کے مطابق شفقت سلیم کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا معاشی تنگدستی کے باعث اس کے گھر میں اکثر فاقے اور جھگڑے رہتے تھے جس پر اس نے اپنی پوری فیملی سمیت خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا اس المناک واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں سوگ کی کیفیت اور ھر آنکھ اشک بار ہے. جائے وقوعہ کا فرانزک معائنہ کیا جا چکا ہے مقتولین کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے