تھانہ لاوہ کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

تھانہ لاوہ کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،اسلحہ کی نوک پہ مکینوں کو یرغمال بنائے رکھا ڈکیت ایک گاڑی سمیت بھاری رقم اور موبائل فونزلے اڑے، لاوہ پولیس نے مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی. تفصیلات کے مطابق یو سی کوٹقاضی دندہ شاہ بلاول شہر محلہ ویٹرنری ہسپتال کے چار مختلف گھروں میں گزشتہ رات ڈاکو دیدہ دلیری سے داخل ھوئےاور گھر والوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا ایک گھر سے نقدی اور کار جبکہ دیگر تین گھروں سے بھی نقدی اور قیمتی موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ لاوہ سب انسپکٹر ملک محمد اکرم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک کامران حنیف نے ہمراہ نفری مو قع پر کر جائے واردات کا جائزہ لیا بعد ازاں کرائم سین یونٹ کو بلایا گیا اور ڈی ایس پی سرکل تلہ گنگ سید نصیر الدین شاہ بھی موقع پر پہنچے اطراف کے تمام نجی کیمرہ جات کو چیک کیا اور یقین دہانی کروائی کہ سماج دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا. وقوعہ کی ہرزاویہ سے تفتیش و تحقیق کی اور کہا کہ اصل ملز مان کو ٹریس آؤٹ کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگاڈی ایس پی تلہ گنگ نے شہریوں کو مزید کہا کہ جرا ئم کی بیخ کنی عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

جب شہری اور پولیس مل کر جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کمربستہ ھو نگے تو جلد کامیابی حاصل ہوگی.فو ری بعدایس ایچ او سب انسپیکٹر محمد اکرم کی جگہ سب انسپیکٹر مسرت شاہ کو بطور ایس ایچ او تھانہ لاوہ تعینات کردیاگیا۔رپوٹر تلہ گنگ ٹائمز ناصر اقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے