بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی اکثر اوقات ہی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اذہان بھی اسپورٹس میں کافی دلچسپی رکھتا ہے۔

اذہان مرزا ملک کا پیدائش کے بعد سے اب تک اپنا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔
اب ثانیہ مرزا نے اذہان کی نئی تصویریں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہیں جن میں اس ننھے سے بچے کو نماز پڑھتے اور دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اذہان مرزا ملک کو سورتیں بھی یاد کروا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی کے بعد سے اذہان اپنی والدہ ثانیہ کے پاس ہیں۔
ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی خود تربیت کر رہی ہیں اور اُن کی ناصرف کھیل بلکہ مذہبی تعلیم پر بھی کافی دھیان دے رہی ہیں۔