کے جواب کی طرح نظر آئے گی۔اس سے ای میل پر پیغام کو پڑھنے اور ای میل میں لکھا گیا یاد رکھے بغیر اس کا جواب دینے میں مدد ملے گی۔
اس طرح کا ڈیزائن اب تک صرف واٹس ایپ جیسی میسجنگ ایپس میں دیکھا گیا ہے۔گوگل کے نئے ریپلائی باکس کی

آزمائش نومبر 2023 سے کی جا رہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
اس فیچر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گوگل نے صارفین کو جی میل میں انسٹنٹ میسجنگ جیسا تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔اینڈروئیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق نیا چیٹ ریپلائی باکس اب جی میل ایپ کا لازمی حصہ بن جائے گا۔خیال رہے کہ گوگل اینڈرائیڈ فونز کے لیے جی میل ایپ میں ہیلپ می رائٹ فیچر کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔
یہ خصوصیت مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ای میلز کا مسودہ تیار کرنے میں مدد دیتی ہے۔ابھی ، صارفین تحریری ہدایات دے کر اے آئی بوٹ کو اپنی مرضی کے مطابق ای میلز لکھتے ہیں۔لیکن مستقبل قریب میں ، آپ کو کی بورڈ کو چھونے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ آپ صرف بولنے سے ایسا کرسکیں گے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق جی میل ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
اپنی آواز کے ساتھ ڈرافٹ ای میل نامی اس خصوصیت کے ساتھ ، آپ ای میل کے لئے ہدایات بول سکیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل اینڈروئیڈ فونز پر جی میل ایپ میں یہ فیچر کب متعارف کرائے گا۔