حکومت دفاع وطن کیلئے مسلح افواج کی تمام ضروریات پورا کریگی

حکومت دفاع وطن کیلئے مسلح افواج کی تمام ضروریات پورا کریگی،خواجہ محمد آصف نے بطور وزیر دفاع و دفاعی پیداوار راولپنڈی ڈیفنس منسٹری جا کر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ 

اس موقع پر سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الرحمان خان اور وفاقی وزارت دفاع و وزارت دفاعی پیداوار کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ 

خواجہ محمد آصف نے اپنی وزارتوں کا قلمدان سنبھالتے وقت یہ اعلان کیا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریگی۔

 وطن عزیز کا دفاع موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خواجہ محمد آصف سے وزارت دفاع اور وزارت دفاعی پیداوار کے سینئر افسروں کا تعارف بھی کرایا گیا۔ 

وزیر دفاع کو وزارتوں اور اُنکے انتظامی محکموں کے کردار اور کام بشمول اہم جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں‘ ہماری مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے شب و روز تیار ہیں اور قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ڈیفنس آف پاکستان کیلئے تمام ضروری اقدامات لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے