سردیوں میں گاڑی گرم کرنے کا حیران کن طریقہ

ٹھٹھرا دینے والی اس سردی میں صبح کے وقت ہیٹر چالو کرنے پر گاڑی کو اندر سے گرم ہونے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

تاہم ماہرین گاڑی کو جلد گرم کرنے کا ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں کہ سن کر آپ ایک بار تو حیران ہوں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ گاڑی سٹارٹ کرتے ہی ہیٹر چالو کرنے کی بجائے گاڑی کا ٹمپریچر کولڈ پر کر دیں اور پنکھا بند کر دیں۔ یہ الٹ مشور ہ سن کر آپ یقینا حیران ہوئے ہوں گے

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ہیٹنگ/کولنگ سسٹم اسی طرح کام کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹمپریچر کولڈ پر اور پنکھا بند رکھتے ہوئے کچھ فاصلے تک گاڑی کو چلائیں اور پھر ٹمپریچر کو ہاٹ پر کر دیں اور پنکھا بھی چالو کر دیں۔ اب آپ دیکھیں گے کہ آپ کی گاڑی تیزی کے ساتھ گرم ہو گی۔

     

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے