سعودی قیادت کی طرف سے امارات اور بحرین سے اظہار افسوس

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صومالیہ میں اماراتی اور بحرینی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل
خلیفہ کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں اماراتی افواج پر ہونے والے حملے کی اندوہناک اطلاع ملی ہے‘۔
’ہمیں ان کی ہلاکت پر انتہائی دکھ ہے اور ہم اس مجرمانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘۔
’ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں‘۔
اسی طرح کا مکتوب بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے نام روانہ کیا گیا جس میں سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’بحرینی جوانوں کی ہلاکت پر ہمیں انتہائی دکھ ہے‘۔
’ہم آپ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے