سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواستیں واپس لے لیں۔
عدالت ِعالیہ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا، اس لیے ہم درخواستیں واپس لے رہے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق نئی درخواست دائر کریں گے۔
درخواستیں واپس لینے کی استدعا پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔