اسے لینا نہیں چاہتا.گلوکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے 2 خاندانوں کے درمیان نیا رشتہ قائم ہوتا ہے اور ہمارے دونوں خاندانوں کے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، دونوں خاندان بہت اچھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منگنی ختم کرنے کا فیصلہ باہمی تھا لیکن بنیادی طور پر یہ میرا فیصلہ تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ فیصلہ لینے کا میرا طریقہ غلط تھا۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ منگنی ٹوٹنے کے بعد میں نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا جسے بہت عجیب انداز میں لیا گیا اور لوگوں نے مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میرے گھر والوں نے میرا بہت ساتھ دیا اور میرے بہن بھائی مجھ سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو چھپاتے تھے لیکن ظاہر ہے میرے پاس موبائل فون بھی ہے اس لیے مجھے معلوم تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے بارے میں کیسے بات کر رہے ہیں؟
گلوکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب میں اپنی وجہ سے اپنے گھر والوں کو پریشان دیکھ رہی تھی تو مجھے خودکشی کے خیالات آنے لگے۔