ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں کوئی بات نہیں ہوئی ، ایم این اے سردار غلام عباس خانمیرے نام سے منسوب بیانات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، سردار عباسممبر قومی اسمبلی سردار غلام عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے ان کے نام سے منسوب بیانات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ میرے وزیراعلی اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں رابطے ہیں ۔ میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا مشکور ہوں جو وہ مجھے پوری عزت و احترام سے نوازتے ہیں ۔ لیکن کبھی ان سے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔ ایم این اے سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ عوامی توقعات پر پورا نہیں اترتی تو اس کو از خود اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے ۔ اللہ کا شکر ہے جب سے سیاست میں آیا ہوں اپنی بات منوانے کا ڈھنگ آتا ہے۔ اور یہ بات حلقہ کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔
