فریال محمود نے دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ دے دیا۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں بہت کچھ دیکھا ہے اور اگر یہ تجربات ان کی پہلی شادی سے پہلے ہوئے ہوتے تو شاید میری زندگی ایسی نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی شادی سے قبل وہ کام اور پڑھائی میں مصروف تھیں اور اپنے لیے وقت نہیں نکال پا رہی تھیں اور انہوں نے اپنی والدہ کی مرضی سے ڈینیئل راحیل سے شادی بھی کی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر سے سیکھا کہ زندگی کیسے گزارنی ہے اور اس میں رہنا کتنا ضروری ہے۔فریال محمود کا کہنا تھا کہ اب ان کی زندگی رک گئی ہے اور ممکن ہے کہ وہ بہت جلد دوبارہ سکونت اختیار کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے