لائسنسوں کی عدم تجدید سے ٹیلی کام بلیک آؤٹ کا خدشہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) کے لائسنسوں کی ممکنہ تجدید نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹیلی کام بلیک آؤٹ کا خدشہ ظاہر کردیاہے ،ٹیلی کام سیکٹر میں بڑھتے ہوئے بحران سےپارلیمنٹ کو بھی خبر دار کر دیا .

دستاویز کے مطابق قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے حالیہ اجلاس میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی آئی لائسنسوں کی عدم تجدید سے 50 فیصد موبائل ٹریفک متاثر ہوگی، کئی موبائل ٹاورز آؤٹ آف سروس ہوجائیں گے، پی ٹی اے دستاویز کے مطابق دس فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوگی.

 ملک میں 40 فیصد اے ٹی ایم کام کرنا چھوڑ دیں گے، لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے سے پاکستان کی طرف آنیوالی عالمی ٹریفک متاثر ہوگی ، سروس دیگر آپریٹرز پر شفٹ کرنے سے عالمی کمیونیکیشن متاثر ہوسکتی ہے،ٹیلی کام کمپنیوں اور وزارت آئی ٹی کے درمیان بقایا جات کے معاملے پر تنازعہ ہے،وزارت آئی ٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی بقایا جات کی وصولی کا فارمولا طے نہیں کرسکی 

 پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کیلئے بقایا جات کی ادائیگی کی شرط رکھی ہے، تین سے چار ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی میعادد ختم ہوچکی ہے ، کچھ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی میعاد آنیوالے مہینوں میں ختم ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے