محتسب اعلی پنجاب میجر ر اعظم سلیمان خان کی ہدایات پر لاوہ میں آگاہی مہم سیمینار کا انعقاد

تلہ گنگ(بلال شیخ سے)بچوں کے حقوق سے متعلقہ شکایات بھی دفتر محتسب پنجاب میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ بچوں کے حقوق سے متعلق شکایات کے ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے چیف صوبائی کمشنر برائے اطفال سے ٹیلیفون نمبر یا ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی آفیسر محتسب پنجاب نے لاوہ میونسپل کمیٹی میں محتسب اعلی پنجاب میجر ر اعظم سلیمان خان کی ہدایات پر آگاہی مہم سیمینار کے سلسلہ میں عمائدین علاقہ سے بات کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سرکاری محکمہ کےلئے عوام الناس کی شکایات سننے کےلئے وہ ہر جمعرات کو تلہ گنگ آفس واقع نزد الخدمت سنٹر موجود رہینگے ۔ جبکہ باقی دنوں ان کا آفس عملہ شکایات وصول کرنے لئے موجود ہوگا ۔ ریجنل آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ شکایت کنندہ فون نمبر 1050 پر بھی اپنی شکایت رجسٹرڈ کرا سکتا ہے ۔ پہلے سے درج شکایت کا اسٹیٹس بھی اسی نمبر پر کال کر کے جان سکتا ہے ۔ دستی جمع ڈاک یا بذریعہ آن لائن ہماری ویب سائٹ اور موبائل اپلیکیشن پر بھی آن لائن بھجوا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہمحتسب پنجاب میجر (ریٹائرڈ) جناب اعظم سلیمان کے احکامات پر چکوال کے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے اور مختلف اُمور میں انہیں ریلیف مہیا کیا گیا۔محتسب پنجاب ریجنل آفس ،چکوال میںیکم جنوری2023,تا31دسمبر,2023 تک551شکایا ت موصول ہوئیں جن میں سے (515)شکایات پر فیصلہ کیا گیا(93.4%) اور36شکایات(6.6%)زیر کارروائی ہیں اور یکم جنوری 2024,سے 29 فروری2024, تک110شکایا ت موصول ہوئیں جن میں سے (67)شکایات پر فیصلہ کیا گیا(73.7%) اور46شکایات(26.3%)زیر کارروائی ہیں ۔ ان شکایات پر فیصلوں کے نتیجہ میں چکوال کے عوام کومبلغ-/ 1,87,98,750(ایک کروڑ ستاسی لاکھ اٹھانوے ہزار سات سو پچاس )روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ جن لوگوں کو مالی ریلیف دیا گیا ان میں ایک سرکاری ملازمہ کوتنخواہ میں الاؤنس کی مد میں مبلغ-/114221(ایک لاکھ چودہ ہزار دو سو اکیس ) روپے، صوبائی بہبود فنڈ کی جانب سے 18طلبا /طالبات کے تعلیمی وظیفہ کی مد میں مبلغ-/7،15،325(سات لاکھ پندرہ ہزار تین سو پچیس)روپے،تین ملازمین کی ریٹائرمینٹ کے بعد الوداعی گرانٹ کی مد میں مبلغ 1,89,812/-( ایک لاکھ انانوے ہزار آٹھ سو بارہ )اور صوبائی بہبود فنڈ بورڈ اور ورکر ویلفئیر بورڈکی جانب سے ملازمین کی بچیوں کی شادی گرانٹ مبلغ -/56,30,000 (چھپن لاکھ تیس ہزار)روپے،کی ادائیگی کروائی گئی ۔ ریٹائر ہونے والے دو سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ کی مد میں مبلغ /-9،70،945(نو لاکھ ستر ہزار نو سو پنتالیس )روپے، کی ادائیگی کروائی گئی۔فوت ہو جانے والے ملازمین کی ڈیتھ گرانٹ کی رقم ان کے وارثان کو مبلغ 62,75,000-/(باسٹھ لاکھ پچہتر ہزار) روپے کی ادائیگی کروائی گئی۔ ایک والد کو اس کی بیٹی کی وفات وجہ سے مالی امداد کی مد میں مبلغ-/22،00،000 (بائیس لاکھ) اورایک بیٹی کو اس کے والد کی وفات کے بعدمالی امداد کی مد میں مبلغ -/2،14000(دو لاکھ چودہ ہزار)روپے دلوائےایک بیوہ کو اس کے خاوند کی وفات کے بعد مالی امداد کی مد میں/- 4،00،000 (چار لاکھ ) اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں2,79,900/- (دو لاکھ نواسی ہزار نو سو )روپےاور ایک ریٹائرڈ ٹیچرکو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پنشن کنٹریبیوشن کی مد میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس چکوال نے مبلغ-/5،98،721(پانچ لاکھ اٹھانوے ہزارسات سو اکیس)روپے کا ریلیف ایک بیٹی کو اس کے والد کی وفات کے بعد ماہانہ امداد کی مد میں مبلغ -/ 45،500 ( پنتالیس ہزار پانچ سو)اور فیملی پنشن کے بقایاجات کی ممد میں ایک بیوہ خاتون کو مبلغ -/1،69،704 (ایک لاکھ انہتر ہزار سات سو چار روپے ) کی ادائیگی کروائی اور اس کی فیملی پنشن بحال کروائی۔اخباری خبر پر ایکشن لیتے ہوئےسالٹ رینج اور چواسیدن شاہ میں نمک اور کوئلے کی مائنز میں ناقص سیفٹی انتطامات کے باعث مائن میں وفات پانے والےمزدوروں کے لواحقین کی محکمہ مائن ایند منرل کو ہدایت جاری کر کے مائن مالکان سے -/12،50،000 (بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے) مطابق قواعد دلوایا گیا۔علاوہ ازیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،چکوال سے تین لوگوں کے پراپرٹی ٹیکس ریکارڈ میں دردستگی کروائی گئی اور ایک کے غیر قانونی ٹیکس کی منسوخی کروائی گئی۔ ایک طالبعلم کی راولپنڈی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ کارڈ میں والد کے نام کی درستگی کروائی گئی ۔میڈیا نمائندہ مرتضیٰ انجم کی نشاندہی پر محلہ لائن پارک قبرستان کو 14 کنال 4 مرلے اراضی الاٹ کروائی گئی ۔ایک شہری کو ٹریفک پولیس سے ڈ رائیونگ لائسنس دلوایا ۔چکوال اور چواسیدن شاہ میں ٹریفک کے سنگین مسائل کو حل کروایا گیا۔ایک شہر کو محکمہ داخلہ پنجاب سے اس کا اسلحہ کا لائسنس دلوایا گیا تین شہریوں کو محکمہ ایکسائز سے ان کے موٹر سائیکل کی اصل فائل اور ایک کو Duplicateکارڈ دلوایااور ایک شہری کی گاڑی کی گم شدہ اصل فائل ایکسائز آفس فیصل آباد سے دلوائی گئی ۔ دوران سروس کیٹگیری بی کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے بیٹےکو کو بطور جونئیر کلرک (محکمہ ہیلتھ ) میں بھرتی کروایا گیا۔ اور دوران سروس ایک ملازم کی وفات کے بعد اس کے بیٹے کو ضلع کونسل چکوال میں بطور سینٹری ورکر بھرتی کروایا دو افراد کے اراضی ریکارڈ میں درستی کروائی گئی اور دو افراد کا تقسیم کی بابت نقشہ ‘’ج’’ بنوایا گیا ۔ دو شکایات میں کلرکہاربھون روڈ اور چوہان روڈ کی تعمیر کا م بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس میں محکمہ کو ہدایت جاری کر کےکام کو دوبارہ بحال کروایا گیا۔ایک شکایت رورل ہیلتھ سنٹربلکسر میں چاردیواری منہدم ہونے کی موصول ہوئی جس میں سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کی گئی کی مذکورہ دیوار کو تعمیر کروایا جائے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کو ہدایت جاری کر کے چکوال کے دیہی علاقوں میں بھی سستے آٹے کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔صفائی کے حوالےسےدرخواستیں تحصیل کلرکہار اور تلہ گنگ کی بابت موصول ہوئیں جن میں محکمہ کو ہدایت جاری کر کے صفائی کا مسئلہ حل کروایا گیا ۔ڈھڈیال قبرستان کے باہر کھڑے گندے پانی کی صفائی کروائی گئی الائیڈ پارک چکوال کی صفائی کروائ گئی تھنیل روڈ پر واقع مین ہول کی صفائی کروائی گئی اور شہر میں پہلوان کروپ کے جانب سے کئے گئے تجاوزات ختم کروائے گئے ۔ایک شہری کی نشاندہی پر تحصیل لاوہ کی ڈھوک شاہ ولی خیل میں ویٹرنری ہسپتال کی تعمیر مکمل کروائی گئی۔کلرکہار کے تاریخی باغ صفا میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو رکوایا گیا اور باغ کی خابصورتی اور ہریالی کو اس کی اصل حالت میں بحال کروایا گیا اور باغ کی رکھوالی اور صفائی کے لئے مستقل بنیادوں پر عملہ تعینات کروایا گیا۔گورنمٹ ہائی سکول پیٹرہ جانگلہ کی تعمیر مکمل کروائی گئی ۔تحصیل کلر کہار کے گاوں بھال کا عرصہ درواز سے بند سرکاری سکول کو فعال کروایا گیا۔ایک شکایت کنندہ کی جانب سے آبادی میں غیر قانونی تھریشر لگائے جانےاور ماحول کو آلودہ کرنے کی درخواست موصول ہوئی جس پر محکمہ ماحولیات کو ہدایات جاری کرے کے غیر قانونی تھریشر کو آبادی کے اندر کام کرنے سے رکوایا گیا۔چواسیدن شاہ میں مائنز مالکان کی جانب سےمائن سے نکلنے والے موادلوگوں کی زمینوں میں پھینک دیتے تھے جس پر شہری کی نشاندہی پر ہدایات جاری کر تے ہوئے مائن سے نکلنے والے زہریلے ملبے کو ٹھکانے لگانے کا مناسب منصوبہ لیا گیا اور اس پر عملدارآمد کروایا گیا۔ایک شہری کو زمین کا قبضہ دلوایا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی و ضلعی صدر آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ تلہ گنگ چودھری نذر حسین ،چیف انجینئر ایم سی تلہ گنگ و لاوہ شیخ عدنان رشید ، بیوروچیف ٹی ٹائمز نیوز بلال شیخ ، ملک عبد الخالق،حاجی اقبال،سابقہ وائس چیئرمین مین لاوہ ملک محمد آصف اور فیصل حیات ملک بھی موجود تھے ۔ ریجنل آفسیر راؤ دلشاد بابر نے کہا کہ دفتر محتسب پنجاب نے مقامی پاکستانی شہریوں اور سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے موبائل اپلیکیشن جو کہ گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور سے Ombudsman OPMIS Punjab کے نام سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں ویب سائٹ پر یا موبائل ایپ سٹور پر شکایت کننده (مقامی پاکستانی شہری یا سمندر پارکستانیوں ) اپنی شکایت کو ارود یا انگریزی میں درج کر سکتے ہیں اور مزید معلومات / پیشرفت اور فیصلہ ہونے کی صورت میں بلا معاوضہ فیصلے کی اصل کاپی کو ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔ تمام کارروائی کی اطلاع شکایت کنندہ کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل بھی دی جاتی ہے اور اسے سوائے مشترکہ سماعت کے کسی بھی تاریخ پر دفتر آنے کی ضرورت نہ ہے۔ مقامی شکایت کنندگان کو 24/7 مفت ہیلپ لائن 1050 ) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مفت ہیلپ لائن کے ذریعہ سائل ہمارے نما ئندہ سے بات بھی کر سکتا ہے۔ شکایت درج کرواتے ہوئے رابطہ کیلئے اپنایا اپنی قریبی رشتہ دار عزیز کا ٹیلیفون نمبر در خواست میں ضرور تحریر کریں نیز اپنے قومی شناختی کارڈ کی نقل، بیان حلفی همراه در خواست لازماً لف کریں ۔ بچوں کے حقوق سے متعلقہ شکایات بھی دفتر محتسب پنجاب میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ بچوں کے حقوق سے متعلق شکایات کے ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے چیف صوبائی کمشنر برائے اطفال سے ٹیلیفون نمبر یا ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ایسے معاملات کی بابت درخواست دفتر محتسب پنجاب میں نہیں دی جاسکتی جن پر کسی عدالت نے فیصلہ کر دیا ہو یا جو کسی عدالت میں زیر سماعت ہوں۔ نیز سرکاری ملازم اپنے ہی محکمہ کے خلاف اپنی ملازمت سے متعلقہ امور کی بابت دفتر محتسب پنجاب میں شکایت نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے