محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 26 تا 29 اگست تک ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بنگال سے ہواؤں کا

سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا۔

بارشوں سے سندھ اور بلوچستان کےنشیبی علاقےزیرآب آنےکا خطرہ ہے، موسلادھار بارشوں سے بلوچستان کےمختلف مقامات پرندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، وسطی پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

25 تا 29 اگست تک کراچی، ٹھٹھہ، بدین سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، لسبیلہ سمیت کئی علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے، اس دوران بلوچستان کے چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم مزید بہتر ہوگا، آنے والے دنوں میں دن کے وقت موسم گرم جبکہ شام کے اوقات میں ٹھنڈا ہوگا۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ‘جیو نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ نیا سسٹم پورے سندھ کو لپیٹ میں لے گا جس کے سبب 27 اور 28 اگست کو شہر قائد میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ شدید بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے