پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان جلد متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا جلد اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم پھر سے ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور انہیں ایک مرتبہ پھر سے وائٹ بال فارمیٹ میں کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ماضی میں بابر اعظم کپتانی سے کیسے ہٹے؟

ورلڈکپ 2023ء میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ ون ڈے کے لیے کسی کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔

بابر کی کپتانی کی رپورٹ

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 42 جیتے اور 23 ہارے۔

بڑے ایونٹس میں بابر کی کپتانی سے کیا نتیجہ آیا؟

بابر اعظم اب تک 5 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء اور 2022ء، ایشیاء کپ 2022ء، 2023ء اور ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

 تاہم پاکستان ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں اب تک کوئی آئی سی سی یا ایشیاء کپ ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے