راولپنڈی(بیوروچیف سے)چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چوہدری غلام ربانی نے نومنتخب ایم این اے محمد اعجاز الحق سے انکی رہائش گاہ میں ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں میں علاقائی و ملکی سیاست پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی۔

اس موقع پر چوہدری غلام ربانی اور انکے صاحبزادے چوہدری محمد حارث علی نے محمد اعجاز الحق کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔