کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری

سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ میں شکارپور کے گاؤں مصری واہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گوادر، پسنی، جیونی اور سربندن میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔

مکران کوسٹل ہائی وے پرنس آف ہوپ کے مقام پر ٹریفک معطل ہو گئی، آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش سے دریائے نیلم، جاگران اور سرگن شونٹھر ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں بارش 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہو گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے