ٹرینڈنگ پرینک، پاکستانی ستارے پیسے مانگ کر ہوئے شرمسار
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ پرینک ‘گِیو می مائی منی’ کو فالو کر کے سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل انسٹاگرام رِیل ‘گِیو می مائی منی’ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور صارفین اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ زور دار قہقہے لگانے کیلئے اس رِیل کو خود بھی فالو کر کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
ٹرینڈنگ پرینک کا طریقہ کار:
اس پرینک میں کچھ افراد مل کر کسی ایک شخص کو بیوقف بنارہے ہیں اور ویڈیو شروع کرنے سے قبل ہی وہ لوگ آپس میں یہ منصوبہ بندی کرلیتے ہیں کہ کون سب سے پہلے آگے بڑھ کر اس پرینک کا واحد جملہ ‘گِیو می مائی منی’ کہے گا اور اس کے بعد دیگر تمام افراد اور وہ شخص خود تالیاں بجائیں گے اور شور مچائیں گے۔
اس کے بعد بالترتیب تمام لوگ یہی کرتے رہتے ہیں اور سب سے آخر میں اس شخص کی باری آئیگی جو پرینک کا شکار بننے والا ہوتا ہے۔
آخر میں جب وہ شخص جس کے بیوقوف بننے کا سب کو انتظار ہوتا ہے وہ جوش کے ساتھ آگے بڑھ کر یہ الفاظ ادا کریگا تو اس کے وقت دیگر تمام لوگ ایسے کھڑے رہیں گے کہ جیسے کوئی سانپ سونگھ گیا ہو اور پرینک کا شکار بننے والا شخص اس حیرت میں مبتلا رہ جائیگا کہ کیا اس نے کچھ غلط کردیا ہے۔
