گھوٹکی میں صحافی کو قتل کر دیا گیا

گھوٹکی، اوباڑو کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی بچل گُھنیو کو شہید کردیا

پولیس کے مطابق رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گُھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صحافی بچل گھنیو کو ڈاکوؤں نے قتل کیا ہے،پولیس کے مطابق ملزمان صحافی کو قتل کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید صحافی بچل گھنیو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔

گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں ، آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ تلہ گنگ ، تلہ گنگ میڈیا ہاؤس ، تلہ گنگ پریس کلب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے بھی احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے