امیر مقام کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ: انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ، اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ماضی میں تو تمام کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک ساتھ ہی کیا جاتا تھا نہ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جی، ہوتا تو ایک ساتھ ہی تھا

لیکن پھر عدالتوں میں کچھ مشکلات پیش آتی تھیں، کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ ایک ساتھ نوٹیفکیشن بھی کرسکتا ہے اور الگ الگ بھی ،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے الیکشن ہوتا تھا ایک دن، اب ایک الیکشن آٹھ فروری کو ہوا ، دوسرا نو فروری کو،آٹھ فروری کا نتیجہ فارم 45 کی شکل میں موجود ہے ،

انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظکر لیا گیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے