بلندی سے گرکر زخمی ہونے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد .ناگول کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ ناگول پولیس کے مطابق 40 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ناگول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس کا تعلق ونپرتی سے تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ وینکٹیش پہلی منزل پرچھت کیلئے لگائے سامان کو منتقل کرنے

کے کام میں مصروف تھا کہ پہلی منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران 12 فروری کی شام فوت ہوگیا ۔ ناگول پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے