ایک ہزار5سو95 مختلف دینی،مسلم شریف،ترمذی شریف،ہسٹری،شاعری،سیاسی,نکوش،حوالے آخرت اور تاریخ پنجاب کے عنوانات پر مشتمل کتب موجود

تلہ گنگ(بیوروچیف سے)میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں جناح لائبریری تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر میاں اطہر فاروق،میونسیپل آفیسر عقیل احمد اور لائبریری انچارج محمد اسد علی کے مطابق ایک ہزار5سو95 مختلف دینی،مسلم شریف،ترمذی شریف،ہسٹری،

شاعری،سیاسی،نکوش،حوالے آخرت اور تاریخ پنجاب پر مختلف عنوانات پر مشتمل کتب موجود ہیں۔

محمد اسد علی نے بیوروچیف تلہ گنگ ٹائمز بلال شیخ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جو بھی شخص

کتب میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ صرف جناح لائبریری میں آکر فری ان کتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں

جبکہ صرف اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کر وا کر بھی مختلف کتب اپنے ساتھ گھر لے کر جا سکتے ہیں۔
