لیبارٹری میں تیار ہونے والا گوشت مسلمانوں کیلئے حلال قرار لیکن۔بڑافتویٰ آگیا

سنگاپور سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک )سنگاپور کے مفتی ڈاکٹر نذیر الدین محمد ناصر نے لیباریٹری میں تیار کیے جانے والے گوشت کو حلال قرار دیا ہےلیکن اس کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ حلال خلیوں سے تیار کیا ہوا گوشت ہونا چاہیے۔ڈاکٹر نذیرالدین ناصرنے کہاکہ یہ فیصلہ اس بات کا مظہر ہے کہ فتویٰ دینے کے لیے کی جانے والی تحقیق کو کس طور جدید ٹیکنالوجی اور سماجی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ تبدیلی ہونا ہے۔

کسی بھی لیب میں تیار کیا ہوا گوشت سنگاپور کے مسلمان اُسی وقت استعمال کرسکیں گےجب یہ معلوم ہو کہ یہ گوشت کسی حلال جانور کے

خلیوں سے تیار کیا گیا ہے۔ملک میں مسلم امور کے انچارج وزیر ماساگوز ذولقفلی نے میڈیا کو بتایا کہ دی اسلامک ریلیجیس کاؤنسل لیب میں تیار کیے جانے والے گوشت کے معاملے پر پچھلے دوسال سے غور و خوض کر رہی تھی۔

ماساگوز ذولقفلی کاکہناتھاکہ سنگاپور شاید پہلا ملک ہو جہاں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ مسلمان لیباریٹری میں تیار کیا ہوا ایسا گوشت کھائیں جو حلال جانور کے خلیوں سے تیار کیا گیا ہوسنگاپورپہلا ملک ہے جہاں پرمسلمانوں کو لیبارٹری میں تیار کیا ہوا گوشت کھانے کی فتوے کے ذریعے اجازت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے