صدف کنول کی سالگرہ شہروز سبزواری نے یادگار بنادی

پاکستانی اداکارہ اور سپر ماڈل صدف کنول کی سالگرہ کا دن انکے شوہر و اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اسپیشل وش

سے سب سے خاص بنادیا۔

اداکارہ صدف کنول 29 اگست کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں اور آج 31 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ان کے شوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پردلکش تصاویر جاری کرکے انکے سب سے خاص دن کو مزید یادگار بنادیا۔

انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اداکار شہروز سبزواری نے 10 تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں صدف کے ہنستے مسکراتے لمحات دیکھ کر مداح دل ہار بیٹھے۔

پوسٹ کا آغاز صدف اور شہروز کی سیلفی سے ہوتا ہے جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہا ہے جبکہ دیگر تصاویر میں ڈنر نائٹ ،صدف کنول کا پوز، میوزک کانسرٹ انجوائے کرتے برتھ ڈے گرل کی ویڈیو ، ننھی زہرہ کیساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات، صبح کے ناشتہ سمیت دیگر قیمتی یادیں سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔

خوبصوت تصاویر کی کلیکشن شیئر کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے پوسٹ کے کیپشن میں  اداکارہ کو سالگرہ کی مبارک باد کچھ اسطرح دی کہ،’سالگرہ مبارک ہو، میری زندگی میں آنے کیلئے آپکا شکریہ۔’

تاہم دوسری جانب چند سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ایک بار پھر اس جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’ہیرے پر پتھر کا انتخاب کیا۔’

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’وہ تمہاری زندگی میں آیا نہیں بلکہ تم نے اسے چھینا ہے۔’

ایک اورانسٹاگرام صارف نے لکھا کہ،’عجیب پوسٹ.. بغیر کیک کے’

یاد رہے کہ  شہروز سبزواری نے اپنی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سائرہ یوسف سے 2020 میں علحیدگی کے بعد پاکستانی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی زہرہ سال 2022 میں پیدا ہوئی۔

دوسری شادی کے سبب شہروز سبزواری اور صدف کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن بعد ازاں بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے لیے حالات سازگار ہوئے اور اب انہیں نہ صرف اپنی بچی زہرہ کی وجہ سے بے حد پسند کیا جانے لگا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے