ادارہ ہذا کی طالبہ طیبہ عارف ولد محمد عارف نے راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ طیبہ عارف نے 1200 میں سے 1178 نمبر حاصل کیے انہوں نے نرسری سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔اس اعلیٰ کارکردگی پر طالبہ اور

ادارہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر چکوال کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ادارہ کے پرنسپل کرنل ریٹائرڈ نعیم احمد ڈار نے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہتے ہوئے طالبہ کو مبارکباد اور مستقبل کی کامیابی کی دعائیں دی ۔طالبہ کے والد محمد عارف آرمی سے ریٹائرڈ ہیں اور اپنی بیٹی کی کارکردگی پر بہت خوش اور ادارہ ہذا کے شکر گزار ہیں طیبہ عارف مستقبل میں ایم ،بی، بی، ایس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔