ماہ جنوری کے گیس بلوں نے عوام کو دن میں تارے دیکھا دیئے ۔ آصف نامی ایک صارف نے بتایا کہ پہلے دو سے چار ہزار بل آجاتا تھا ۔ دسمبر میں 17 ہزار اور اب ماہ جنوری میں 75 ہزار بل نے تو ہمارے ہوش ہی اڑا دیئے ۔ چوبیس میں سے چند گھنٹوں کےلئے آنے والی سوئی گیس کے بھاری بھر کم بلوں سے صارفین سراپا احتجاج ہیں ۔ دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام سخت پریشان حال دیکھائی دے رہی ہے ۔ پیاز کی فی کلو قیمت تین سو روپے تک پہنچ گئی ۔ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی۔ اس صورتحال میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بن گئی ہیں۔
