انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔
محمد رضوان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے، عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے یکساں پوائنٹ کے ساتھ دسویں اور 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔

سعود شکیل کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے وہ 14 ویں سے 13 ویں نمبر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں جبکہ ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔