سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ کا سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کی حمایت کا اعلان

تلہ گنگ(پ ر)سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ نے اپنے پورے گروپ،دوست احباب،برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔اپنے ڈیرے پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید تقلید رضا شاہ کا کہنا تھا کہ سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کی حمایت اور الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کونسلر ،ناظم اور پھر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب محض اللہ کے کرم ، عوام کی محبت اور پھر سردار غلام عباس کی وجہ سے بنے ۔ اور میں اس کا برملا اظہار بھی کرتا ہوں ۔ سردار غلام عباس نے 1985 سے اب تک جب جب اقتدار میں ہوئے تلہ گنگ کےلئے انہوں نے بےشمار ترقیاتی کام کروائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شااللہ منتخب ہو کر دونوں صاحبان علاقے کی خدمت اور یہاں کی محرومیوں کو ختم اور ضلع تلہ گنگ کو فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے