تلہ گنگ روڈ پر نکہ کہوٹ ہائی ایس اور ڈیمپر کے مابین تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ۔ تلہ گنگ چکوال روڈ پر نکہ کہوٹ کے قریب LHO 2076 نمبری ہائی ایس چکوال سے تلہ گنگ کی طرف جاتے ہوئے ڈیمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد احسن ولد محمد عرفان عمر 26 سال سکنہ ترگور، اور آفتاب خان ولد محمد گل عمر 38 سال سکنہ باجوڑ کے سر میں چوٹ آئی جب کہ کلثوم زوجہ عاشر عمر 26 سال سکنہ چکوال اور یاسر ولد جہانگیر عمر 31 سال سکنہ چکوال کے کندھے پر چوٹ آئی جبکہ محمد ندیم ولد محمد حنیف عمر 23 سال سکنہ اٹک بھی زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔
