ہم امن کے داعی ہیں اور ہمارا منشور،دستور اور پرچار بھی امن ہے،مقررین

ملک میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دیا جائے

تلہ گنگ(پ ر)نویں سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس جامع مسجد قبإ و مدرسہ ام ایمن سکا میں حسب روایت منعقد کی گئی۔ جس میں ملک کے مشہور و معروف علمائے کرام و نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہم ہر معاملے میں نرمی اختیار کرسکتے ہیں لیکن تحفظ ختم نبوت صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، تحفظ صحابہ کرام، تحفظ اہل بیت علیہ السلام اور آقاﷺ کی شان میں گستاخی ناقابلِ قبول ہے.ہم امن کے خواہاں ہیں۔مگر اتنے بزدل نہیں کہ کوئی ہمارے محبوبﷺ کا تذکرہ بےادبی سے کرے اور ہم خاموش بیٹھے رہیں،وﷲ یہ ممکن نہیں،یہ بات پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ مسلمان ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کے لیے ہمہ دم بیدار ہیں، تیار ہیں اور آقا پر نثار ہیں۔ہم امن کے داعی ہیں اور ہمارا منشور، دستور اور پرچار بھی امن ہے۔ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر جان مال سب کچھ قربان کردیں گے۔منعقدہ کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کی نبی کریمﷺ کی ساس محترمہ سیدہ ہندہؓ کے بارے میں نازیبا ٹویٹ پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ایسے بکواسات کرنے والوں کے ساتھ سخت سے سخت کاروائی اور انہیں قرار واقع سزا دی جائے۔منعقدہ کانفرنس میں صدر سنی علمإء کونسل ضلع تلہ گنگ قاری نذیر احمد،صدر تحصیل لاوہ مولانا حاکم خان،نقیب محفل مولانا عثمان،مولانا مفتی توقیر احمد،مولانا محمد علی،مولانا اعجاز،مولانا امجد،مولانا لعل خان،مولانا الیاس،مولانا تنویر دندہ اور مولانا تجمل معاویہ سمیت شہر بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں دیگر علمائے کرام اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے